1 اکتوبر، 2024، 3:29 PM

اسرائیلی طیاروں کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری

صیہونی رجیم نے فلسطینی کمانڈر کو قتل کرنے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی گروپ: لبنان اور غزہ کی پٹی پر صیہونی طیاروں اور توپ خانے کے وحشیانہ حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری

صیہونی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔ المیادین نیوز چینل کے مطابق صیہونی طیاروں نے اپنے جرائم کے تسلسل میں غزہ شہر کے التفاح محلے میں الشجائیہ اسکول پر بمباری کی۔ مذکورہ اسکول کے خلاف ان فضائی حملوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ امیجری سینٹر نے صیہونی حکومت کے حملوں سے غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر تباہی کی اطلاع دی ہے۔

اقوام متحدہ سے وابستہ سینٹر فار سیٹلائٹ امیجری نے آگاہ کیا ہے کہ اندازوں کے مطابق غزہ کی پٹی میں 66 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ لبنان پر حملے میں ایک خاندان کے 15 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت میں عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی الداؤدیہ کے علاقے کو نشانہ بنانے کے دوران ایک خاندان کے کم از کم 10 افراد شہید جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔

فلسطینی کمانڈر کے قتل میں صیہونی حکومت کو شکست کا سامنا

گذشتہ چند گھنٹوں میں صیہونی طیاروں نے لبنان کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے کیے ہیں، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع عین الحلوی کیمپ کے اندر فلسطین کی تحریک فتح کے رہنما منیر المقدح کے گھر پر بمباری کی۔صیہونی حکومت نے اس فلسطینی رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ منیر المقدح کا شمار فلسطینی شہدائے الاقصی بٹالین کے کمانڈروں میں بھی ہوتا ہے۔

صیہونی رجیم کے توپ خانے نے لبنان کے جنوبی علاقے الخیام کے اطراف میں بھی آگ برسائی۔

لبنان کے خلاف زمینی جارحیت سے متلعق تل ابیب کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

  المیادین نیوز چینل نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے لبنانی سرزمین پر زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔

جنوبی لبنان میں المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے ایک گھنٹہ قبل تاکید کی تھی کہ صیہونی حکومت کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا اور ملکی سرحدوں کو عبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی میدانی ذریعے نے لبنانی سرزمین پر صیہونی فوج کے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

کل رات صہیونی فوج کے ترجمان نے بزعم خویش لبنان کے سرحدی علاقوں کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف "محدود زمینی کارروائی" کی ہدایات دیں لیکن ابھی تک کسی جارحانہ پیش قدمی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

News ID 1927078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha